Notice To NAB Chairman from Supreme Court PAkistan


Most Popular posts from other blogs...


سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ نکالے گئے پراسیکیوٹرز کو بحال کیوں نہیں کیا گیا ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہی گمراہ کن رویہ ہے جو این آر او کیس میں عدالت کے ساتھ روا رکھا گیا تھا۔ چیف جسٹس نے یہ شوکاز نوٹس بینکرز سٹی فراڈ کیس کی سماعت کے موقع پر جاری کیا جس میں عدالت کی ہدایت کے برعکس فراڈ کرنے والے ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کیاجاسکاتھا۔ اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ڈپٹی پراسیکیورٹر ڈاکٹراصغر نے کہاکہ نیب کے پاس پراسیکیوٹر نہیں ہیں، حکومتی پالیسوں کے تحت انھیں نکال دیاگیا۔ انھوں نے کہا کہ ان کے پاس حکومت کی طرف سے بھیجی گئی پالیسی نہیں ہے جس پر چیئرمین نیب کو شوکا ز نوٹس جاری کئے گئے

Bookmark and Share

0 comments: