امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک کی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات، اسٹریجک معاملات، توانائی کے منصوبوں، ڈرون حملوں اور پاکستان، افغانستان امریکی پالیسی پر تبادلہ خیال:


Most Popular posts from other blogs...


لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔14جنوری۔ 2010ء) پاکستان و افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک نے لاہور میں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں طرفہ تعلقات،اسٹریجک معاملات ،توانائی کے منصوبوں،ڈرون حملوں اور پاکستان، افغانستان امریکی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے علاوہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر ، سیکریٹری وزارت خارجہ سلمان بشیر ، صدر کے سیکریٹری جنرل سلمان فاروقی ودیگر نے بھی شرکت کی ۔ اس سے قبل رچرڈ بالبروک وزیرا عظم پاکستان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے علاوہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، فوزیہ وہاب و دیگرسے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں ۔

Bookmark and Share

0 comments: